سپریم کورٹ موجودہ حکومت کو برطرف کرے، اسی میں ملک کی بھلائی : پرویز مشرف

سپریم کورٹ موجودہ حکومت کو برطرف کرے، اسی میں ملک کی بھلائی : پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے فوج کو عدلیہ کے پیچھے کھڑا ہونا چا ہیے، سپریم کورٹ پاکستان کے حق میں قدم اٹھاتے ہوئے موجودہ حکومت کو نکال دے، نواز شریف چلے جائیں تو پاکستان میں بہتر ی آجا ئے گی۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’ٹو دی پوائنٹ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا بینظیر کے قتل کا الزام بلاوجہ مجھ پر عائد کیا جارہا ہے، ایم کیو ایم ایک دھبہ ہے اس سے جان چھڑانی پڑے گی، کراچی میں تمام مہاجروں کو اکٹھا ہونا چاہیے، بلوچ، پٹھان اور دیگر قومیت بھی ساتھ آئیں، مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان عوامی تحریک مجھ سے مسلسل رابطے میں ہیں، بیرسٹر سیف کو میرے کہنے پر الطاف حسین نے سینیٹر بنایا، میں جب بھی واپس آیا فواد چوہدری بھی واپس آجائے گا۔ ن لیگ نے پارلیمنٹ اور عدالت کے درمیان فساد شروع کرادیا ہے، سپریم کورٹ قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کر رہی ہے، فوج کو عدلیہ کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے، میں چاہتا ہوں موجودہ حکو مت گھر جائے اور نیشنل گورنمنٹ بنائی جائے۔ معیشت کے اعتبار سے ہم ناکام ریاست بن سکتے ہیں، میرے زمانے کا ان کی حکومت سے موازنہ کرنا میں اپنی توہین سمجھتا ہوں، مریم نواز عام طور پر فضول بات کرتی ہیں ان کا کوئی تجربہ نہیں۔ افتخار چوہدری کو آئین کے مطابق بر طرف کیا، افتخار چوہدری کو نظر بند نہیں کیا تھا وہ خود گھر نہیں چھوڑنا چاہتے تھے، میں ہر عدالت میں پیش ہوا، مجھے ہر عدالت میں گھسیٹا گیا، مجھے پاکستان واپس آنا چاہیے اور میں آؤں گا۔

مزید :

صفحہ آخر -