مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک ، 2زخمی

مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک ، 2زخمی

لاہور ( خبر نگار)شہر میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اوردو افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق برکی کے علاقے میں تیز رفتار کار سوار نے 30سالہ شخص کو کچل کر ہلاک کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ برکی روڈ پر مقامی رہائشی سفیان کسی کام کے سلسلہ میں موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے اوور ٹیک کرتے ہوئے سفیان کو ٹکر مار دی جس کے باعث وہ موٹرسائیکل سمیت سڑک پر گر گیا ،اس کا سر فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔ علاوہ ازیں ڈیفنس بی کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں شہزاد اور نظام زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ۔

مزید : علاقائی