مختلف مقامات پر آتشزدگی ، ہزاروں روپے کا سامان جل گیا

مختلف مقامات پر آتشزدگی ، ہزاروں روپے کا سامان جل گیا

لاہور ( خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے باعث ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل ٹاؤن کے علاقے میں سرفراز کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزار وں روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔نشتر کالونی کے علاقے میں فواد کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔

مزید : علاقائی