1500افسران و اہلکاروں کو کھانے کیلئے 30لاکھ جاری کر دئے گئے

1500افسران و اہلکاروں کو کھانے کیلئے 30لاکھ جاری کر دئے گئے

لاہور ( کرائم رپورٹر) فیض آباد راولپنڈی میں پولیس ڈیوٹی دینے والے1500 افسران و اہلکاروں کو کھانے کیلئے آئی جی پنجاب کیپٹن ( ر) عارف نواز خان نے 30لاکھ روپے جاری کر دئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد راولپنڈی میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنے کو ختم کرنے کے لئے راولپنڈی ریجن کے 1500سے زائد افسران و اہلکاروں کوسیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے ۔ افسران و اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی بروقت کھانا فراہم کرنے کیلئے آ ر پی او راولپنڈی کی جانب سے آئی جی پنجاب سے کھانے کے پیسوں کا مطالبہ کیا گیا،جس پر آئی جی پنجاب نے ڈیوٹی دینے والے 1500پولیس افسران و اہلکاروں کو اڑھائی لاکھ روپے روزانہ کے حساب سے 30لاکھ روپے جاری کر دئے ہیں ۔

مزید : علاقائی