صوبائی دارالحکومت میں سخت پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری

صوبائی دارالحکومت میں سخت پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری

لاہور ( خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں سخت پا بندی کے با وجود بھی پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں نوجوان چھتوں پر چڑھ کر پتنگیں اُڑاتے رہے ۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے مگر پولیس اس قاتل کھیل کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ، پولیس خانہ پری کرنے کے لئے بے قصور نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا کر ان کے خلاف مقدمات درج کرکے افسران کو ’’ سب اچھا ‘‘کی رپورٹ دے رہی ہے ۔ پتنگ بازی جن علاقوں میں عروج پر رہی ان میں تھا نہ بھاٹی گیٹ، شاہدرہ ، شفیق آ باد ، راوی روڈ، لاری اڈا، بادامی باغ، اسلام پورہ ، داتا دربار،مستی گیٹ، نولکھا،گوالمنڈی، موچی گیٹ، مصر ی شاہ، اور شاد باغ، قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو،سول لائنز،لٹن روڈ،مزنگ، شالیمار، گجر پورہ، غازی آ باد ،ہر بنس پورہ کے علاوہ پوش علاقے ڈیفنس سی ،فیصل ٹاؤن ،گارڈن ٹاؤن ،گلبر ک ،،مسلم ٹاؤن، جوہر ٹاؤن اورڈیفنس اے کے علاقے شامل ہیں۔

مزید : علاقائی