اوپر کے احکامات کے تحت موٹروے بند کی، مسافروں سے خاصا تعاون کیا، پولیس افسر

اوپر کے احکامات کے تحت موٹروے بند کی، مسافروں سے خاصا تعاون کیا، پولیس افسر

لاہور (سٹاف رپورٹر) موٹر وے کے مختلف نواحی راستوں پر پھنسے ہوئے مسافروں کی مشکلات کے حوالے سے موٹر وے پولیس کے ایک اعلیٰ افسرکا کہنا ہے کہ اوپر سے ملنے والے احکامات کے تحت ہم نے موٹروے بند کی ہے۔ جیسے جیسے احکامات ملتے رہے ہم مختلف مقامات پر ٹریفک روکتے رہے۔ جہاں راستہ ملا وہاں انٹرچینج سے ٹریفک نیچے اتار دی گئی، سینکڑوں گاڑیاں موٹروے کے مختلف سروس ایریاز اور لے بے پر بھی کھڑی کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے طور پر مسافروں کے ساتھ خاصا تعاون کیا ہے۔ ان کی خاطر تواضع بھی کی گئی، لیکن جس قدر انتظامات درکار تھے وہ کرنا ہمارے بس سے باہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ٹریفک کب کھلے گی۔

مزید : صفحہ آخر