انٹر پول کی مختلف کارروائیاں، 236 بچوں سمیت 500 افراد بازیاب

انٹر پول کی مختلف کارروائیاں، 236 بچوں سمیت 500 افراد بازیاب

برلن ( آن لائن ) بین الاقوامی پولیس ’انٹرپول‘ نے انسانوں کے سمگلروں کی خلاف متعدد ممالک میں کی گئی کارروائیوں کے دوران انسانوں کی سمگلنگ میں ملوث چالیس مشتبہ افر ا د کو گرفتار کیا، اور ان کی قید میں موجود پانچ سو افراد کو رہا کرا لیا گیا۔انٹرپول کی طرف سے بتایا گیا ہے پانچ افریقی ممالک میں چھاپے مارتے ہوئے، کارروائی کے نتیجے میں 236 بچوں کو بھی بازیاب کرا یا گیا ہے۔کارروائیاں افریقہ کے چاڈ، مالی، موریطانیہ، نائیجریا اور سینیگال کے ممالک میں کی گئیں ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا مہاجرت کے حالیہ بحران کے باعث افریقہ میں انسانوں کے سمگلرز بھی فعال ہو چکے ہیں، جن کیخلاف عالمی سطح پر کارروائی جاری ہے۔بین الاقوامی پولیس کی جانب سے کی گئی یہ کارروائیاں انسانی سمگلروں اور جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف شروع کیے گئے ایک منصوبے کے تحت کی گئی ہیں جو جرمنی کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر