سائلین سیشن کورٹ میں پیشی کے انتظار میں گھنٹوں کھڑے رہنے پر مجبور

سائلین سیشن کورٹ میں پیشی کے انتظار میں گھنٹوں کھڑے رہنے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں سہولیات کا فقدان، پارکنگ کا وجود نہیں،سائلین کے بیٹھنے کے لئے بھی کوئی انتظام نہ ہونے کے باعث لوگ عدالتوں کے باہر زمین پر بیٹھ کراپنی پیشی کاانتظارکرنے پرمجبورہوگئے ،انتظامیہ نے سب کچھ جانتے ہوئے دانستہ چپ سادھ لی ۔تفصیلات کے مطابق 2004ء میں تعمیرکی گئی سیشن کورٹ کی عمارت میں 36عدالتیں قائم ہیں جن میں ہزاروں مقدمات کی سماعت کی جاتی ہے۔عدالتی اوقات کارکے دوران یہاں سائلین اوروکلاء کارش رہتاہے ،عدالت کے باہرپارکنگ کے بھی مسائل ہیں جبکہ عمارت کے اندربیٹھنے کی جگہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مردہوں یاخواتین ،پیشی کے انتظار میں گھنٹوں کھڑے رہناشہریوں کی مجبوری بن چکاہے ۔سائلین عاصمہ ، سلمیٰ بی بی ،فرحان اورسلیم نے کہا کہ انتظارکے لئے برآمدوں میں بیٹھنے کامناسب بندوبست نہیں کیاگیاہے ۔اس حوالے سے وکلاء مدثر چودھری ، مرزا حسیب اسامہ اورمجتبیٰ چودھری کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں آنے والے سائلین کے بیٹھنے کے لئے مناسب انتظام نہیں اور وہ جگہ جگہ کھڑے ہونے پر مجبور ہیں ۔

مزید :

علاقائی -