دیور کا ساتھیوں سمیت گھر میں گھس کربھابھی اور بچوں پر وحشیانہ تشدد ، بچی کا بازو توڑ ڈالا

دیور کا ساتھیوں سمیت گھر میں گھس کربھابھی اور بچوں پر وحشیانہ تشدد ، بچی کا ...

جڑانوالہ (نامہ نگار)دیور کا ساتھیوں سمیت گھر میں گھس کربھابھی اور بچوں پر وحشیانہ تشدد ، بچی کا بازو توڑ ڈالا ، پولیس آٹھویں کلاس کے طالب علم کوگرفتار کرکے تھانہ لے گئی۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 534گ ب کے رہائشی عبدالخالق کی ساس صغراں بی بی اور اس کے بچے سحرش رانی ، مبشر علی ، مدثر علی ، گھر میں موجود تھے کہ اسی دوران صغراں بی بی کے دیور نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہو کر خواتین کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور 9سالہ سحرش رانی کا بازو توڑ ڈالا اطلاع پر پولیس نے الزام علیہان کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے صغراں بی بی کے بیٹے مبشر علی جو کہ آٹھویں کلاس کا طالب علم ہے کو پکڑ کر ساتھ لے گئی ۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ تھانہ لنڈیانوالہ پولیس الزام علیہان کے ساتھ ساز باز ہے اور کارروائی کرنے سے گریزاں ہے لہذا سی پی او فیصل آباد از خود نوٹس لے کر انصاف و تحفظ فراہم کریں۔

مزید : علاقائی