ڈاکٹر حیدر اشرف نے وطن واپسی کے بعد عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈاکٹر حیدر اشرف نے وطن واپسی کے بعد عہدے کا چارج سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( خبر نگار) ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے 10یوم کی ایکس پاکستان لیو ختم ہونے کے بعد گزشتہ روز دوبارہ عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ ڈی آئی جی آپریشن لاہور نے صوبائی دارالحکومت میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے احتجاجی دھرنوں کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشن اور ایس پی سکیورٹی لاہور سے تفصیلی میٹنگ کی اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا ۔ ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف کی عدم موجودگی میں ڈی آئی جی آپریشن لاہور کا عارضی چارج ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن لاہور ڈاکٹر معین مسعود کو دیا گیا تھا ۔

مزید :

علاقائی -