احتجاجی دھرنوں کے دوران علاقوں کی سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان

احتجاجی دھرنوں کے دوران علاقوں کی سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان

لاہور ( خبر نگار)صوبائی دارالحکومت میں تحریک لبیک یارسول االلہ کے کارکنوں کی جانب سے دوروز کے دودران احتجاجی دھرنوں اور مظاہروں میں لاکھوں روپے کی سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا ۔ مال روڈ سمیت شہر کی دیگر معروف شاہراہوں پر احتجاجی مظاہرے کے دودران بعض افراد نے سیف سٹی پر اجیکٹ کے متعدد کیمرے توڑ دئیے جس کے باعث سیف سٹی کے کیمرے بند ہو گئے ، کیمروں کے بند ہونے سے ان جگہوں کی مانیٹرنگ بھی متاثر ہونے لگی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سٹی انتظامیہ کی جانب سے تاحال ان ٹوٹنے والے کیمروں کی جگہ نئے کیمروں کی تنصیب کا عمل شروع نہیں کیا جا سکا ۔

مزید : علاقائی