جاتی امراء جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بندکردیا گیا

جاتی امراء جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بندکردیا گیا

لاہور ( خبر نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ کی جانب سے جاتی امراء کے گھیراؤ کی دھمکی کے پیش نظر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جاتی امراء اور ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک رہائش گاہ جانے والے راستوں کو کنٹرینرز لگا کر بند کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دھرنے کے خلاف آپریشن کے دوسرے روز بھی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں احتجاج جاری رہا، مذہبی جماعت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جاتی مراء اور ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک میں موجود رہائشگاہوں کی جانب مارچ اور گھیراؤ کی دھمکی کے بعد جاتی امراء جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بنداور سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی