ڈسکہ : نہر کنارے سے ماں کی نعش برآمد ، ایک بیوٹا سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ، دوسرا زندہ

ڈسکہ : نہر کنارے سے ماں کی نعش برآمد ، ایک بیوٹا سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ، ...

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) پٹری نہربی آر بی کے کنارے سے نامعلوم خاتون کی نعش برآمد ، اس کا ایک کمسن بیٹا ہسپتال میں دم توڑ گیا، دوسرا زندہ بچ گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ ملیانوالہ کے قریب پٹری نہر بی آر بی کے کنارے سے ایک نامعلوم خاتون کی نعش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھاجس کے ہمراہ دو کمسن بچے 5سالہ عبداللہ اور 3سالہ اسد اللہ تھے جو ممتا کے قتل سے خوف زدہ اور سخت سردی میں ننگے پاؤں رات بھر چیخ و پکار کر تے رہے۔ سخت سردی کی وجہ دونوں بچے بھی علیل ہو گئے۔ 5سالہ عبداللہ نے ہسپتال پہنچ کر طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ دیا جبکہ دوسرے بچے کو تشویشناک حالت کے پیش نظر گوجرانوالہ ریفر کردیا گیا۔ خاتون کے قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے اور مقتولہ شکل و صورت سے پٹھانی لگتی ہے۔ تھانہ بمبانوالہ پولیس نے ڈسکہ کے رہائشی درے خان کی مدعیت میں نامعلوم شخص کے خلاف قتل مقدمہ درج کر لیااور مصروف تفتیش ہے۔

مزید : علاقائی