پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کی12ربیع الاول کی تعطیل منسوخ

پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کی12ربیع الاول کی تعطیل منسوخ

لاہور(آئی این پی ) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشا اللہ بٹ نے فوری طور پر مئیرز، چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین چیف آفیسرز اور دیگر بلدیاتی افسران کوہدایت جار ی کی ہیں کہ صوبہ بھر میں تما م بلدیاتی اداروں کی12ربیع الاول یکم دسمبر کی تعطیل منسوخ کر دی گئی ہے، تمام بلدیاتی افسران حضرت محمدؓ کے یوم ظہور12ربیع الاول کوشا یان شان طریقہ سے منانے کیلئے میدان عمل میں آ جائیں۔ جلوس کے راستوں کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی فوری مرمت اور پیچ ور ک کا کام بھی مکمل کریں۔ان راستوں میں سٹریٹ لائٹوں کو فورا روشن کریں اور جگہ جگہ سبیل کا اہتمام کریں ۔ جلوس کے تمام ر استوں میں لٹکتی تاروں کا خاتمہ کریں اور پانی کا متواتر چھڑکاؤ اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ ان تمام انتظاما ت کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔اس دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی پائی گئی تو متعلقہ افسران و بلدیاتی نمائندگان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

تعطیل منسوخ

مزید : صفحہ آخر