ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

لاہور ( کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے احتجاجی دھرنوں کے باعث شہر میں ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے۔ پلان کے مطابق جیل روڈ،فیروزپور روڈ،مین بلیوارڈروڈ گلبرگ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھلا ہے۔ کینال روڈ ہربنس پورہ تا شاہ دی کھوئی ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔ ملتان روڈ چوبرجی تا ٹھوکر نیاز بیگ کھلا ہے۔ آؤٹ فال روڈ، سگیاں ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلا ہے۔ شہر میں آنے اور جانے کیلئے لوگ ان راستوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ چیئرنگ کراس مال روڈپردھرنے کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر چلایا جارہا ہے۔ ریگل چوک سے لارنس روڈ،آواری چوک سے کوپر روڈ پر ٹریفک کو چلایا جا رہا ہے۔ شاہدرہ چوک اور کالا خطائی پھاٹک پر دھرنے کے باعث ٹریفک کو پرانا راوی پل سے رنگ روڈبھجواایا جا رہا ہے داروغہ والا اور کرول گھاٹی پر دھرنے کے باعث شہری ہر بنس پورہ سے کینال روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ قصور سے لاہور آنے کیلئے شہری سٹیل باغ قصور،بی آربی نہر،روہی نالہ بیدیاں روڈ، گجومتہ سے آسکتے ہیں۔ شہری مزید معلومات کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر سکتے ہیں۔

مزید : علاقائی