جڑانوالہ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون قتل

جڑانوالہ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جڑانوالہ (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گاؤں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے گھر میں سوئی ہوئی خاتون کو قتل کر دیا۔ تاحال اندھے قتل کا سراغ نہ لگا یا جا سکا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ علاقہ تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 587گ ب میں شادی شدہ خاتون رخسانہ گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر رخسانہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دی پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔
فائرنگ

مزید :

علاقائی -