مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی حدود میں تصاویر بنانے پر پابندی

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی حدود میں تصاویر بنانے پر پابندی

جدہ (ما نیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب کی حکومت نے زائرین پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی حدود میں تصاویر اور ویڈیو بنانے پر مکمل پابندی عا ئد کردی ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے یہ اقدام مقدس مقامات کی حفاظت اور زائرین کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے 12 نومبر کو احکامات جاری کئے اور غیر ملکی سفارتخانوں کو پابندی کے متعلق آگاہ کیا۔ سعودی حکام کا کہنا ہے اس قسم کی سیاحتی سرگرمیاں زائرین کیلئے عبادت میں خلل کا باعث بنتی ہیں اور زائرین کو عبادت کی حقیقی روح سے محروم کرتی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر