حافظ آباد:ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق

حافظ آباد:ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق

حافظ آباد(نمائندہ پاکستان) حافظ آباد میں چک چٹھہ کے قریب تیز رفتار ٹیوٹا ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حافظ آباد کا ہیڈ کانسٹیبل سردار ناصر محمود اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہوکراپنے گاؤں جلہن جا رہا تھا کہ چک چٹھہ کے قریب اسے تیز رفتار ٹیوٹا ویگن نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید ذخمی ہوگیا۔ اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مزید : علاقائی