کراچی میں احتجاج کے باعث اندرون ملک تیل کی سپلائی معطل

کراچی میں احتجاج کے باعث اندرون ملک تیل کی سپلائی معطل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )سہراب گوٹھ پر مذہبی جماعت کے کارکنان کے احتجاج کے باعث اندرون ملک تیل کی سپلائی رک گئی ہے۔اسلام آباد میں جاری مذہبی جماعت کے دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے جاری ہیں۔ کراچی، لاہور، پشاور سمیت کئی شہروں میں جگہ جگہ پر مظاہرین نے دھرنے دیئے ہوئے ہیں، کراچی میں سہراب گوٹھ کے مقام پر دھرنے کے باعث اند ر و ن ملک تیل کی سپلائی رک گئی جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان ہے۔دھرنے کی وجہ سے کراچی کی مصروف ترین شاہراہ پاکستان پر آئل ٹینکروں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔تر جما ن آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے سہراب گوٹھ پر دھرنے کی وجہ سے اندرون ملک تیل کی سپلائی رک گئی جبکہ ملک جانیوالے آئل ٹینکرز میں لاکھوں لیٹر پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیں۔

مزید : صفحہ آخر