نوجوان نے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے کی کوشش ناکام بنادی

نوجوان نے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے کی کوشش ناکام بنادی

گوجرنوالہ(بیورو رپورٹ)جی ٹی روڈ لاہوری گیٹ ‘پل سے چھلانگ لگا کر نامعلوم نوجوان کی خود کشی کی کوشش ناکام۔پولیس نے زخمی حالت میں ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ ایمرجنسی وارڈ پہنچا دیا۔ شہریوں کی کثیر تعداد موقع پر جمع ہو گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ فلائی اوور جی ٹی روڈ لاہوری گیٹ شیرانوالہ کے نزدیک اوپر کھڑے نوجوان نے نیچے چھلانگ لگانے کیلئے کھڑا تھا کہ لوگوں نے شور مچا کر اسے روکنے کی کوشش کی مگر وہ پل کے حفاظتی جنگلا سے کود گیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے ۔

خودکشی کی کوشش

مزید : علاقائی