کامونکے : ڈاکوؤں نے ٹراسپورٹر کو قتل کر کے لاکھوں مالیت کے چاول لوٹ لئے

کامونکے : ڈاکوؤں نے ٹراسپورٹر کو قتل کر کے لاکھوں مالیت کے چاول لوٹ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کامونکے(نمائندہ پاکستان +نامہ نگار)ڈاکوؤں نے ٹرانسپورٹر کو قتل کرکے بیس لاکھ روپے مالیت کے چاول لوٹ لئے ۔واردات کے بعد ڈاکوؤں نے میاں افتخار بلا کی نعش مریدکے کے علاقہ میں پھینک دی اور سڑک پسرور کے نزدیک کھڑا کرگئے۔بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی رات ٹرانسپورٹر میاں افتخار بلا نے اپنے ٹرک میں سادھوکی کی ایک ملز سے بچیکی کیلئے چاول لوڈ کئے ۔اس کے ہمراہ ڈرائیور گوگا بھی تھا تاہم اگلی صبح گوگا واپس پہنچ گیا۔ اُسکا کہنا ہے کہ وہ رات کو رچنا ٹاؤن کے قریب ٹرک سے اُتر گیا ۔اور میاں افتخار خودٹرک لیکر چلے گئے لیکن وہ بچیکی نہیں پہنچے ۔اُس کے ورثا نے اسکی تلاش شروع کی تو اُسکا موبائل فون چالو تھا لیکن فون اٹینڈ نہیں ہورہا تھا۔موبائل فون کے ذریعے جگہ ٹریس کی گئی تو وہ پسرور کے نزدیک تھی جب ورثا وہاں پہنچے تو ٹرک خالی کھڑا تھا اور موبائل فون سیٹ کے نیچے پڑا تھا ۔ورثا میاں افتخار بلا کی تلاش کرتے رہے۔بعدازاں پتہ چلا کہ مریدکے کے علاقہ کاٹھیانوالا کے نزدیک میاں افتخار بلا کی تشدد زدہ نعش نہر کی پٹڑی پر پھینکی گئی تھی جیسے مریدکے پولیس نے لاوارث قرار دیگر اماتناً سُپردِخاک کردیا ہے۔
مقتول کی ورثا کی درخواست پر مجسٹریٹ کی اجازت سے آج قبر کشائی کرکے نعش نکالی جائیگی۔پولیس نے گوگا اور اصغر نامی شخص کو شُبہ میں حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
ٹرانسپورٹر قتل

مزید :

علاقائی -