شیخوپورہ ، قصور ، جڑانوالہ ، حادثات و واقعات میں 4افراد جاں بحق ، ایک زخمی

شیخوپورہ ، قصور ، جڑانوالہ ، حادثات و واقعات میں 4افراد جاں بحق ، ایک زخمی

قصور،شیخوپورہ،جڑانوالہ (بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر) قصور کے گردونواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کا رہائشی عالد ولد ریاض اپنی موٹرسائیکل نمبری 288-LEA پر اپنے گاؤں سے کتلوہی کلاں جا رہا تھا کہ جب وہ ترگہ کے قریب پہنچا تو موٹرسائیکل رکشہ کو اوورٹیک کرنے کے دوران پیچھے سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالہ کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا جبکہ راجووال کا رہائشی شوکت علی اپنی موٹرسائیکل نمبری9138-OKMپر جا رہا تھا کہ جب وہ پرانا تھانہ الہ آباد کے نزدیک پہنچا تو سڑک سے ٹکرا کر زمین پر گرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔مریدکے 11سو کے وی آئی لائن سے کرنٹ لگنے سے چور جھلس کر جان بحق ہوگیا، بتایا گیا ہے کہ عمران اور اس کا ایک ساتھی رات کی تاریکی میں ٹرانسفارمر چوری کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اچانک عمران کو تار کاٹنے کے دوران کرنٹ کا شدید جھٹکا لگ گیا جس سے وہ پول سے زمین پر آکر جس کے باعث موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اسکے ساتھی منیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ٹریفک کے 2مختلف حادثات میں معمر شخص سمیت 2افراد جاں بحق، چک نمبر 93ر۔ب کے رہائشی اسلم کو نجی کمپنی کی بس نے روند ڈالا ، چک نمبر 39گ ب کے رہائشی افضل کو ویگن ڈرائیور نے کچل ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 93ر۔ ب کا رہائشی 60سالہ معمر شخص اسلم موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تھانہ بلوچنی کی حدود 61ر۔ب سٹاپ پر لاہور سے فیصل آباد کی طرف آنے والی نجی کمپنی کی بس کے ڈرائیور نے روند ڈالا ۔ جس کے نتیجہ میں 60سالہ معمر شخص اسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔اطلاع پر پولیس نے بس کو قبضہ میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔ دوسرے حادثہ میں 39گ ب کارہائشی افضل جو کہ ورکشاپ میں الیکٹریشن کا کام کرتا تھا گزشتہ روز کام کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ جڑانوالہ ستیانہ روڈ پر خانوآنہ جھال کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ویگن کے ڈرائیور نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں افضل زندگی کی بازی ہا رگیا۔ حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہو گیا ۔ اطلاع پر پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

 

مزید : علاقائی