قصور جڑانوالہ ، چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری مال وزر سے محروم

قصور جڑانوالہ ، چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری مال وزر سے محروم

شیخوپورہ(بیوروپورٹ)شہر بھر میں جاری گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا شدید احتجاج ، متعلقہ حکام کے خلاف نعرے بازی اور حکومت سے فوری نوٹس لینے و اصلاح و احوال کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مختلف علاقوں کے درجنوں مرد و خواتین نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کا جاری ظالمانہ سلسلہ بند کیا جائے جس کے باعث گھریلو امور شدید متاثر ہیں اور نوکری پیشہ افراد اور طلباء و طالبات کو بھوکے پیٹ گھروں سے جانا پڑتا ہے جبکہ مذکورہ صورت حال کی جانب بارہا توجہ دلانے کے باوجود داد رسی ممکن نہیں ہوسکی جس پر شہری تشویش کا شکار ہیں اور اگر صورتحال برقرار رہی تو سوئی گیس دفاتر کا گھیراؤ کریں گے۔

لوڈشیڈنگ

مزید : علاقائی