مسلم لیگ (ن )نے خود میثاق جمہوریت کی مخالفت کی
لاہور(شہزاد ملک) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے روز نامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تو ابھی بھی چارٹر آف ڈیموکریسی پر قائم ہے اور اس پر ہم نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں مکمل طور پر عمل بھی کیا تھا اور آپ سب جانتے ہیں کہ ہم نے اپنے اس پانچ سالہ دور حکومت میں اپنے کسی ایک بھی سیاسی مخالف کے خلاف کسی بھی قسم کے مقدمات نہیں بنائے تھے لیکن اس کے برعکس جب (ن) لیگ کی حکومت آئی تو اس نے میثاق جمہوریت کو مکمل طور پر دفن کردیا اور اس پر ذرا سا بھی عمل نہیں کیا اور اب جب میاں نواز شریف پھنس چکے ہیں تو اس وقت انہیں میثاق جمہوریت یاد آگیا ہے لیکن ہماری قیادت کا یہ اصولی فیصلہ ہے کہ ہم انہیں ان کی غلطیوں پر بیساکھیاں فراہم نہیں کریں گے وہ اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہی پھنسے ہیں ہم نے تو ان کا متعدد مرتبہ ساتھ دیا اور اس کی وجہ سے ہم نے فرینڈلی اپوزیشن کے طعنے بھی سنے لیکن اب ہم انہیں کسی بھی قسم کا سہارا فراہم نہیں کریں گے۔