معاہدے پر عمل کیا جاتا تو حالات آج کچھ اور ہوتے

معاہدے پر عمل کیا جاتا تو حالات آج کچھ اور ہوتے

لاہور(جنرل رپورٹر) ممتاز تجزیہ نگار اور جیو ٹی وی کے اینکر حامد میر نے کہا ہے کہ چارٹر آف ڈیموکریسی جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے بہترین معاہدہ ہے مگر یہ قصہ پارینہ ہو چکا ہے اس کو جنہوں نے استعمال کیا جمہورت کے لئے نہیں اپنے ذاتی مفاد کے لئے ۔اگر یہ آج نظر نہیں آرہا تو اس کا ذمہ دار کوئی ایک نہیں وہ تمام جماعتیں ہیں جنہوں نے اس پر دستخط کئے وہ روزنامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے حامد میرنے کہا کے میرے خیال میں سیاسی جماعتوں کو ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر ملک و قوم کے لئے سوچنا ہو گا اگر میثاق جمہوریت کو اس کی روح کے مطابق استعمال کیا جاتا اور معاہدے پر من وعن عمل کیا جاتا تو آج حالات کچھ اور ہوتے جن کیوجہ سے یہ معاہدہ فیل ہوا انہیں سوچنا ہوگا کہ ملک کی بقا جمہوریت اور جمہوری اداروں سے وابستہ ہے اس کی مضبوطی کیلئے کیسے کام کرنا ہے اور کیسے آگے بڑھا ہے ۔

حامد میر

مزید : صفحہ آخر