سیاستدانوں نے میثاق جمہوریت کو ’’مذاق جمہوریت‘‘ بنا ڈالا

سیاستدانوں نے میثاق جمہوریت کو ’’مذاق جمہوریت‘‘ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اسد اقبال) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر و ریجنل چیئر مین منظور الحق ملک نے کہا کہ سیاسی چپقلش اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کے غیر سنجیدہ رویہ نے میثاق جمہوریت کو مذاق جمہوریت بنا ڈالا ہے جس سے نہ صرف ملک میں سیاسی صورتحال ابتر بلکہ ملکی معیشت تباہی کی جانب گامزن ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت وقت اور اپوزیشن جماعتیں ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے میثاق اکنامک کی پالیسی کو اپنائیں ۔ روزنامہ پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے سلسلے ایشو آف دی ڈے میں منظور الحق ملک نے کہا کہ میثاق جمہوریت موجود تو ہے لیکن اس پر کسی سیاسی جماعت نے انحصار نہ کیا بلکہ اپنی سیاسی جماعت اور حکومت کو محفو ظ بنانے کے لیے میثاق جمہوریت کے ساتھ مذاق کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی صورتحال بہتر نہ ہونے سے ملکی معیشت کو شدید خطرات لاحق ہیں پیداوری عمل سست روی کا شکار ہے جس سے آنے والے دنوں میں بے روزگاری کا سیلاب آئے گا جبکہ سر مایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج دور ایسا جا رہا ہے کہ روٹی کمانے کے لیے روزگار میسر نہیں تاہم دھرنے میں بیٹھنے والے کو ایک روٹی میسر ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے باعث ہی جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا ایف پی سی سی آئی اس مسئلہ پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے

مزید :

صفحہ آخر -