قومی اسمبلی اور سینٹ کی چا ر قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس آج ہو ں گے

قومی اسمبلی اور سینٹ کی چا ر قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس آج ہو ں گے

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی اور سینٹ کی چا ر قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس (آج )پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو ں گے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اور سینٹ کی چا ر قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس (آج )پیر کو ہو ں گے جن میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات ‘ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس جبکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں کے اجلاس پارلیمنٹ لاجز میں ہوں گے ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کے ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں گلگت بلتستان میں جنگلات کی کٹائی‘ ٹمبر پالیسی کے حوالے بریفنگ دی جائے گی جبکہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی ، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں پاکستان ٹوبیکو بورڈ آرڈیننس 1968 میں ترمیم کے بل پر بحث کی جائے گی،جبکہ پالیمانی کمیٹی برائے قومی احتساب قانون کا اجلا س بھی آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا ۔

مزید : صفحہ آخر