دھرنے والوں نے گلو بٹ کو گھیر کر دکان میں بند کر دیا

دھرنے والوں نے گلو بٹ کو گھیر کر دکان میں بند کر دیا
دھرنے والوں نے گلو بٹ کو گھیر کر دکان میں بند کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ پاکستان)چیئرنگ کراس میں مذہبی جماعت کے دھرنے میں گلو بٹ شرکت کرنے کیلئے پہنچے تو انہیں مظاہرین نے انہیں گھیر لیا اور دکان میں بند کر دیا۔ ماڈل ٹاؤن واقعہ سے شہرت پانے والا گلو بٹ جب دھرنے میں شرکت کرنے کیلئے چیئرنگ کراس پہنچا تو بڑی تعداد میں مظاہرین نے اس کا گھیراؤ کر لیا مظاہرین کا کہنا تھا یہ حکومتی نمائندہ بن کر آیا ہے جس کو ہم کسی بھی طور پر قبول نہیں کریں گے بلکہ اس کے ساتھ عبرتناک سلوک کریں گے ، وہاں پر موجود چند مظاہرین نے اس بچا لیا اور ایک دکان میں بند کر دیا ۔ مظا ہر ین کا یہ بھی کہنا ہے جب تک کوئی حکومتی نمائندہ آکر اسے نہیں بچائے گا اس وقت تک اس کی رہائی نہیں ہو گی۔

مزید :

صفحہ آخر -