عمان میں برطانوی سفارتخانہ نے بلی کو بھرتی کر لیا

عمان میں برطانوی سفارتخانہ نے بلی کو بھرتی کر لیا

عمان ( ما نیٹر نگ ڈیسک) برطانیہ کے سفارتخانے میں بلی بھرتی کر لی گئی۔ نجی ٹی وی ’’ سما نیوز‘‘ کے مطابق عمان میں واقع برطانیہ کے سفا ر تخا نے نے ایک بلی کو بطور سفارتکار بھرتی کیا ہے ،جس کانام ’’لارنس‘‘ بتایا جارہا ہے۔ لارنس کا کام سفارتخانے میں موجود چوہوں کا شکار کرنا ہے جبکہ اس مانو بلی کو سفارتخانے میں ’’چیف ماؤزر ‘‘کے درجے سے نوازا گیا ہے۔ واضح رہے ’’لارنس‘‘ کو گزشتہ ماہ اکتوبر میں ریکسیو اہلکار و ں کی جانب سے ایک حادثے میں بچایا گیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر