الیکشن کمیشن کو تفصیلات کی فراہمی ، سیاسی جماعتوں کے پاس 6 دن باقی

الیکشن کمیشن کو تفصیلات کی فراہمی ، سیاسی جماعتوں کے پاس 6 دن باقی

اسلام آبا د( آئی این پی ) ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کے پاس دو لاکھ روپے پارٹی اندراج فیس اور دو ہزار پارٹی ممبران کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرنے کیلئے 6روز باقی رہ گئے ہیں 2دسمبر تک اندراج فیس اورممبران کی فہرست جمع نہ کروانے والی پارٹیوں کو ڈی لسٹ کرنے کی قانونی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔تفصیلات کے مطا بق اس سلسلے میں24نومبر کو الیکشن کمیشن کی طرف سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو حتمی نوٹس جا ری بھی جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا نئے الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں دیگر قانونی تقاضوں کے علاوہ دو لاکھ روپے پارٹی اندراج فیس اور 2000 پارٹی ممبران کی فہرست 2 دسمبر تک الیکشن کمیشن کو جمع کرائیں ،بصورت دیگر پارٹیوں کو ڈی لسٹ کرنے کی قانونی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر