بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی61ویں برسی آ ج منائی جائیگی
اسلام آ با د (آن لائن) تحریک آزادی کے عظیم رہنما، بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کو جہان فانی سے رخصت ہوئے اکسٹھ برس بیت گئے ان کی 61 ویں برسی آ ج پیر کو منائی جا ئے گی اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں سیاسی و سماجی اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں مقررین ان کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو زبر د ست خراج عقیدت پیش کریں گے۔تحریک آزادی کے عظیم رہنما،معروف مصنف،شاعر اور بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان نے لاہور میں روزنامہ ’’ زمیندار ‘‘ کے ادارت سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا اس اخبار نے مسلمانوں کے سیاسی شعور کی بیداری میں کلیدی کردار ادا کیا ۔مولانا ظفر علی خان کو صحافت کا امام مانا جاتا ہے وہ اسلام کے سچے شیدائی اور عاشق رسول ؐ تھے وہ نعت گو شاعر بھی تھے ان کے شاعرانہ مجموعوں میں چمنستان،نگارستان اور بہارستان قابل ذکر ہیں۔