دھرنا جاری رہیگا اب ایک وزیرنہیں پوری کابینہ کو جانا ہوگا :تحریک لبیک

دھرنا جاری رہیگا اب ایک وزیرنہیں پوری کابینہ کو جانا ہوگا :تحریک لبیک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی) تحریک لبیک کے رہنماؤں نے کہا ہے دھرنا جاری رہیگا اب ایک وزیرنہیں پوری کابینہ کو جانا ہوگا۔ تحریک لبیک کی مرکزی مجلس شوری کا ہنگامی اجلاس علامہ خادم حسین رضوی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں شرکت سے قبل پیرافضل قادری کا مظاہرین سے خطاب میں کہنا تھا حالات کی ذمے دار حکومت ہے تاہم اب ایک وزیر نہیں پوری کابینہ کو جانا ہوگا جبکہ مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے۔علامہ خادم رضوی نے کہااب ساری کابینہ کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں تاہم مذاکرات اب ہمارے شہداء کی تدفین کے بعد ہو ں گے، کوئی پیر یا عالم مذاکرات کی پیشکش نہ کرے، ہماری اپنی کمیٹی مذاکرات فیصلہ کریگی جبکہ انتظامیہ سے دھرنے کے نقصان کا جواب لیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -