پاکستان اسلامی فوجی اتحادمیں شامل ممالک کیساتھ ہے:خرم دستگیر

پاکستان اسلامی فوجی اتحادمیں شامل ممالک کیساتھ ہے:خرم دستگیر

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے پاکستان سعودی عرب اوراسلامی فوجی اتحادمیں شامل ممالک کیساتھ ہے پا کستان،سعودی عرب کیساتھ دیرینہ تعلقات کواہمیت دیتاہے،دہشتگردی اورانتہاپسندی کیخلاف سعودی عرب کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔ 41 ملکی اسلامی فوجی اتحادکے و زرائے د فاع کے ریاض میں منعقدہ اجلاس میں خطاب میں وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا پا کستا ن نے د ہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں کلیدی کرداراداکیا ہے ، دہشتگردی کاناسوروسیع تر اتحاد سے ہی ختم کیاجاسکتا ہے۔وزارت دفاع کے مطابق41 ملکی اسلامی فوجی اتحادکے وزرائے د فاع کے اجلاس کی صدارت سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے کی جبکہ پاکستان کے وزیر دفاع نے 5 رکنی وفدکے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔

مزید : صفحہ آخر