راناثنا اللہ کے استعفے کا مطالبہ ،لیگی رہنماؤں نے شہباز شریف پر دباؤ بڑھا دیا، نجی ٹی وی

راناثنا اللہ کے استعفے کا مطالبہ ،لیگی رہنماؤں نے شہباز شریف پر دباؤ بڑھا ...

لاہور ( ما نیٹر نگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ لینے کیلئے د با ؤ بڑھا دیا ہے۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق لیگی رہنماوں کی جانب سے شہباز شریف پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ لیا جائے۔فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نثار جٹ نے شہباز شریف کو دھمکی دی ہے کہ اگر ختم نبوت دھرنے کا پرامن حل تلاش نہ کیا گیا تو مستعفی ہو جاؤں گا۔رپورٹس کے مطابق لیگی رہنمایوں کے دباؤ پر رانا ثنا اللہ سے اگلے 48گھنٹوں میں استعفیٰ لیا جا سکتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر