سی پیک کی تعمیر و ترقی اور حفاظت کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے: چین

سی پیک کی تعمیر و ترقی اور حفاظت کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے: چین

بیجنگ (آئی این پی) چین کے اسسٹنٹ وزیرخارجہ کانگ شوان یو نے کہاہے چین سی پیک کی تعمیر و ترقی اور حفاظت کیلئے مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ کیخلاف کامیابی پر پاک فوج کی کارکردگی کو سراہتا ہے ، چین پاکستان ہمیشہ سے سٹرٹیجک شراکت دار ہیں ، دونوں ممالک علاقائی و بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے موقف کی تائید و حمایت کرتے ہیں، پاک فوج چین پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کرہی ہے، چین پاکستان کا بہترین دوست ہے ، چین کی دوستی پاکستان کیلئے ہمیشہ اہم رہی ہے، پاک فوج اور حکومت چین کیساتھ سٹرٹیجک شرا کت داری کو بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔چینی سرکاری میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا چین کے اسسٹنٹ وزیر خارجہ کانگ شوان یو وفد کے ہمراہ سی پیک اجلاس کے سلسلہ میں پاکستان گئے تھے ۔ کانگ شوان یو نے دورہ کے دوران جنرل ہیڈکوآرٹر (آرمی ) میں پاکستانی سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں چینی اسسٹنٹ وزیر خارجہ نے پاک فوج کے سی پیک کی تعمیر و ترقی اور حفاظت کیلئے کئے اقدامات پر تعریف اور پاک فوج کی مشترقی ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف اہم کامیابیوں کو سراہا ۔انہوں نے مز ید کہا چین اور پاکستان ہمیشہ سے ہی سٹرٹیجک پارٹنر ہیں ۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کی پالیسیوں سمیت ہمیشہ ایک دوسرے کیساتھ کھڑ ے ہیں۔، دونوں ممالک ہی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کرتے ہیں ۔ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ چین پاکستان کا اہم اور بہترین دوست ہے ، چین کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ۔ پاک فوج اور حکومت چین کیساتھ سٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط اور تعاون کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ، تعلقات کی مضبوطی کیلئے ناگزیر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔پاک فوج بین الاقوامی طورپر انسداد دہشتگری کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، دونوں طرف سے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ بھی خیال کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر