حکومت نے دھرنا کے معاملے پر بڑی حماقت کی: شاہ محمود

حکومت نے دھرنا کے معاملے پر بڑی حماقت کی: شاہ محمود

ملتان(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے دھرنے کے معاملے پربہت بڑی حماقت کی، ایک شخص کی خاطرپورے ملک کومفلوج کردیاگیا۔ اتوار کو ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات چھوڑکرطاقت کااستعمال کیا،جو بڑی حماقت ہے،حکومت نے فیض آبادخالی کراتے پوراملک بندکرادیا،جس سے پورے ملک میں تیل کی سپلائی بھی بندہوگئی،انہوں نے کہا حکومت اناکامسئلہ بنانے کے بجائے بہترحکمت عملی اپنائے۔

مزید : صفحہ آخر