حکومت نے ناموس رسالتؐ کا مسئلہ جان بوجھ کر چھیڑا: شیخ رشید

حکومت نے ناموس رسالتؐ کا مسئلہ جان بوجھ کر چھیڑا: شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے حکومت نے ناموس رسالتؐ کے مسئلے کو جان بوجھ کر چھیڑا ہے اور مجھے خدشہ ہے جس جس فرد نے الیکشن اصلاحات بل کی تیاری میں حصہ لیا ا ن کے گھروں پر حملہ نہ ہو جائے۔اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا الیکشن اصلاحات بل میں ختم نبوت ؐکی شق کو جان بوجھ کر نکالا گیا تھا اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اعتماد میں لا کر ہی یہ شق نکالی گئی تھی۔وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کی بجائے معصوم لوگوں پر گولیاں چلائی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے لوگ مشتعل ہو رہے ہیں۔ وزیر داخلہ احسن اقبال بیان دیتے ہیں وہ فیض آباد کے نہیں پورے پاکستان کے وزیر داخلہ ہیں، احسن اقبال سے اپناگھر نہیں سنبھالا جا سکتا وہ ملک میں امن و امان کس طرح بحال کریں گے، انہوں نے مطالبہ کیا وزیر قانون فوری مستعفی ہو جائیں اور ملک میں انارکی فضاء کو کم کرنے میں مدد دیں۔

مزید :

صفحہ آخر -