ناصر جنجوعہ سے بھارتی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، باہمی تعلقات، دہشتگردی کے خاتمے پر تبادلہ خیال

ناصر جنجوعہ سے بھارتی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، باہمی تعلقات، دہشتگردی کے ...

نئی دہلی (آن لائن)بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت د وول نے اپنے پاکستانی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل( ر) ناصر خان جنجوعہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں دونوں مما لک کے تعلقات اور دہشت گردی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انڈین ایکسپریس نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے اجیت دوول نے پاکستانی ہم منصب کیساتھ پٹھا نکوٹ ائیر بیس پر حملے میں ملوث مشتبہ ملزموں کاشف جان اور شاہد لطیف کے حوالے سے ہونیوالی پیش رفت اور ثبوتوں پر تبادلہ خیال کیا ،اس کے علاوہ جیش محمد کے حوالے سے بھی امور زیر بحث آئے ،ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان تبادلہ خیال ہوا ہے تاہم مذاکرات کے عمل میں ا جیت دوول نے بھارت میں حملوں میں ملوث مبینہ دہشت گردوں کی عدم گرفتاری پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ،ذرائع کے مطابق دوول کی جانب سے اپنے ہم پاکستانی منصب کیسا تھ بات چیت کا ایک اور مقصد یہ بھی تھا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی حکومت کے تحت اسلام آباد کی صورتحال کو جانچا جا سکے۔

ناصر جنجوعہ رابطہ

مزید : صفحہ آخر