سنی تحریک کی اپیل پر سانحہ فیصل آباد کیخلاف ملک گیر شٹرڈاؤن ، مظاہرے، ریلیاں و دھرنے

سنی تحریک کی اپیل پر سانحہ فیصل آباد کیخلاف ملک گیر شٹرڈاؤن ، مظاہرے، ریلیاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سنی تحریک کی اپیل پرسانحہ فیض آباد کیخلاف ملک گیرشٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور دھرنے دیے گئے جبکہ فیض آباد اور چونگی نمبر 22میں کارکنان کی نمازِ جنازہ اداکی گئی جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، اس موقع پر نمازجنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجازقادری کاکہناتھاشہیدوں کاخون رائیگاں نہیں جا نے دینگے، کارکنان کی شہادت کا حساب حکمران جماعت سے لیں گے،حکومتی پر تشدد کاروائیاں ہمیں تحفظ ختم نبوتؐ کے مشن سے نہیں روک سکتیں،عاشقان رسولؐ ختم نبوت ؐکے غد ا روں کی سزاکے مطالبے سے کسی صورت دستبردارنہیں ہونگے، ظالم حکومت کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھیں گے،وفاقی وزیر قانون زاہد حامد خود فوری طورپر استعفیٰ دیں یا ان لوگوں کی نشاندہی کریں جوختم نبوتؐ کے قانون میں تبدیلی کے جرم میں شریک تھے،آرمی چیف ازخود مداخلت کرکے معاملات حل کرائیں ، جانیں قربان کرنیوالوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،شہیدوں کا لہو حکومت کی بربادی کا سبب بنے گا، وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں، مذاکرات کی ناکامی کا سبب دھرنے والے نہیں بلکہ حکومتی وزیرہیں، ختم نبوت حلف نامہ میں تبدیلی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جاتی تو دھرنے اور مظاہروں کی نوبت نہ آتی،ایک شخص کو بچانے کیلئے پورے ملک کا امن خطرے میں ڈال دیاگیاہے،سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے،سپریم کورٹ حکمرانوں سے پوچھے کہ پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانے کا حکم کس نے دیا؟حکمرانوں نے اب بھی روش نہ بدلی تو عیدمیلادالنبی ؐکے تمام جلوس اسلام آباد پہنچیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -