پاکستان کو دہشتگردوں کی آما جگاہ کے طور پر متعارف کرایا گیا: فضل الرحمٰن

پاکستان کو دہشتگردوں کی آما جگاہ کے طور پر متعارف کرایا گیا: فضل الرحمٰن

لاڑکانہ ( ما نیٹر نگ ڈیسک)جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے پاکستان کو دہشت گردوں کی آماجگاہ کے طور پر متعا ر ف کرایاگیا اور حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملک کا امیج خراب ہوا ہے۔ بھارت کوسی پیک پر اعتراض ہے ،امریکہ چین کی اقتصادی قو ت کو سبوتاژ کرنا چاہتاہے۔ فضل الرحمان کا اپنے بیان میں کہناتھا کسی ملک کوغیرمستحکم کرنے سے پہلے سیاسی بحران پیداکیاجاتاہے او ر پا کستا ن کوغیرمستحکم کیے جانے کا خطرہ ہے اور پاکستان کا وجود ختم کرنے کیلئے عالمی قوتیں متحرک ہیں جبکہ پاناما نے پاکستان کی پوری سیاست کو یر غما ل بنادیا،یہی نہیں اسلامی دنیا پر جنگ کے بادل برس رہے ہیں او ر ا سلا می ممالک کو غیرمستحکم کیاجارہاہے۔جے یوآئی (ف)سندھ کی سب سے بڑی جماعت ہے اور پاکستان کو پرامن بنانے کیلئے جے یوآئی نے قربانیاں دیں،ہم اپنی معیشت کو گروی نہیں رکھ سکتے اور نہ ہی ہم مغر ب پرمزید انحصار کرسکتے ہیں کیونکہ پاکستان کو مضبوط وپرامن ملک بناناچاہتے ہیں اور مقصد کیلئے تمام دینی قوتیں پاکستان کیساتھ کھڑی ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر