ملک میں جو کچھ ہورہا ہے اسکا نشانہ صرف نواز شریف اور (ن) لیگ ہے: جاوید ہاشمی

ملک میں جو کچھ ہورہا ہے اسکا نشانہ صرف نواز شریف اور (ن) لیگ ہے: جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگی لیڈر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہورہا ہے اس کا نشانہ صرف نوازشر یف اور (ن) لیگ ہے ‘عمران خان چور دروازے سے اقتدار میں آنے کیلئے اب بھی کسی ’’انگلی ‘‘کے انتظار میں ہیں یہی تحر یک انصاف اور عمران خان کی سب سے بڑی غلطی ہے موجودہ اسمبلیوں کیلئے مضبوط جمہوریت بے حد ضروری ہے،موجودہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی اور انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگی لیڈر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ (ن) لیگ آج بھی مقبول تر ین سیاسی جماعت ہے اور آئندہ عام انتخابات جب بھی ہوں گے اس میں عمران خان کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں بلکہ (ن) لیگ کے دوبارہ اقتدار میں آنا یقینی ہے اور نوازشر یف کے خلاف سازشیں کر نیوالے بھی ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کہ اسمبلیوں کی مضبوطی کیلئے جمہوریت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے جمہوریت اگرچہ مذہب نہیں ہے لیکن اسے ثانی مذہب کا درجہ بھی دیا جا سکتا ہے قبل از وقت حکومت ختم ہونے میں کوئی حقیقت نہیں ہے اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنا چاہیے اور یقیناًیہ ا سمبلی اپنی مدت پوری بھی کرے گی انتخابات اپنی مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کو نشانہ بنانے کیلئے ملک میں جو کچھ کیا جارہا ہے وہ ملک کیلئے خطر ناک ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -