ملک بحران : وزیر اعظم ، وزیر داخلہ ، وزیر قانون استعفی دیں : عمران خان

ملک بحران : وزیر اعظم ، وزیر داخلہ ، وزیر قانون استعفی دیں : عمران خان
 ملک بحران : وزیر اعظم ، وزیر داخلہ ، وزیر قانون استعفی دیں : عمران خان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر قانون سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر قانون زاہد حامد موجودہ صورتحال کے پیش نظر عہدے چھوڑدیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرقانون کو ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا، وقت آگیا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم اوروزرا اب گھرجائیں ، وزیراعظم اور وزیروں نے ملک کو سنگین بحران میں دھکیل دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آپریشن کے نام پر چنگاری نے پورے ملک کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

مزید : صفحہ اول