مذہبی معاملات سیاست کیلئے استعمال کرنا مناسب نہیں : خورشید شاہ

مذہبی معاملات سیاست کیلئے استعمال کرنا مناسب نہیں : خورشید شاہ
 مذہبی معاملات سیاست کیلئے استعمال کرنا مناسب نہیں : خورشید شاہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ جمہوری قوتوں کو کمزور نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی معاملات کو سیاسی نعرو ں کے لئے استعمال کرنا مناسب نہیں، آئین اور قانون کے مطابق بات چیت سے معاملات حل ہونے چاہئیں۔ پیپلزپارٹی موجودہ حالات میں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرتی ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا تھا کہ کچھ بھی ہوجائے جمہوریت کو پٹڑی سے اترنے نہیں دیں گے اور پیپلز پارٹی ہر حال میں جمہوری اداروں اور نظام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔پیپلز پارٹی کی قیادت نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے حکومت سے معاملات کے حل کے لئے آئینی تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ اول