پی ٹی آئی ، ق لیگ ، عوامی اور سنی اتحاد کونسل نے تحریک لیبک کی حمایت کر دی

پی ٹی آئی ، ق لیگ ، عوامی اور سنی اتحاد کونسل نے تحریک لیبک کی حمایت کر دی

لاہور(جاوید اقبال،عدیل شجاع)اپوزیشن جماعتوں کی اکثریت فیض آباد آپریشن کے بعد دھرنا والوں کی پشت پر کھڑی ہو گئی ہے۔تحریک انصاف ، ق لیگ،عوامی تحریک اور سنی اتحاد کونسل نے کھل کر تحریک لبیک یا رسول اللہ کی حمایت کر دی ہے جبکہ جماعت اسلامی نے بھی وفاقی وزیر قانون سمیت دیگر ذمہ دار وں سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔حکومت کی حمایتی جے یو آئی کے بیانات سے ظاہر ہو گیا ہے وہ درون خانہ اس معاملے پر مذہبی تنظیموں کی حمایتی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اندر خانے دھرنے والوں کی حمایتی ہے تاہم وہ مسلم لیگ ن کی بجائے پارلیمنٹ اور جمہوریت کی حمایت میں سامنے آئی ہے ۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی اکثریت سے حمایت ملنے پر مذہبی تنظیموں کو اپنے موقف میں تقویت ملی ہے اور وہ اپنے طرز گفتگو اور طرز عمل میں مزید شدت لے آئے ہیں، انہوں نے اپنے احتجاج کو وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے اس صو ر تحا ل سے حکومت مزید مشکل میں آ سکتی ہے ،تحریک انصاف اور ان کی حمایتی سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے وہ مذہبی جماعتوں کی پشت پر رہ کر انہیں بھر پور سپورٹ کریں گی، اس سے حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپوزیشن، دھرنا

مزید : صفحہ اول