نیا ضابطہ اخلاق،نجی ٹی وی چینلز کی نشریات، سوشل میڈیا سروسز بحال

نیا ضابطہ اخلاق،نجی ٹی وی چینلز کی نشریات، سوشل میڈیا سروسز بحال

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک 228ایجنسیاں) حکومتی احکامات پر پیمرا نے نئے ضابہ اخلاق کیساتھ نجی ٹی وی چینلز کی نشریات بحال کر دی ہیں ۔ دوسری جانب ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں سوشل میڈیا کو کھولنے کا حکم د یا گیا جس کے بعد یو ٹیو ب ،فیس بک،ٹویٹر کھول دیا گیا ہے ۔وزارت داخلہ نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔پاکستان میں الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی بحالی کا فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف کے درمیان ہونیوالی ملاقات کے بعد عمل میں آیا ہے۔یمرانے نیوزچینلزکیلئے گائیڈلائن جاری کرتے ہوئے کہاہے ٹی وی چینلزدھرنے والوں کیخلاف سکیورٹی فورسزکاآپریشن براۂ راست نہیں دکھائیں گے ،ٹی وی پرایساکوئی موادنشرنہ کیاجائے جو سکیورٹی فورسزکے خلاف استعمال ہو۔پیمرانے نیوزچینلزکوگائیڈلائن جاری کرتے ہوئے کہاکہ ٹی وی چینلزایساموادنشرنہ کریں جس سے سیکیورٹی فوسزکی پوزیشن واضح ہو،اشتعال انگیزباتیں کرنے والے گروپ کابراہ راست یاریکارڈشدہ انٹرویونشرنہیں کیاجائیگا۔ٹی وی چینلزپرایساموادنشرنہ کیاجائے جوس سکیورٹی اداروں کے خلاف استعمال ،سیکیورٹی فورسزکاآپریشن لائیونہیں دیکھاجائیگا، سکیورٹی فورسزکے آپریشن کے متعلق تصدیق شدہ خبرنشرکی جائے وہ بھی ریکارڈشدہ ہو۔پیمرانے کہاہے کہ ہدایت نامے کی خلاف ورزی کرنے والے چینل کے خلاف کارروائی کی جائے گی

مزید : صفحہ اول