حلقہ بندیاں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکمران جماعت کے تمام سیاسی پارٹیوں سے رابطے

حلقہ بندیاں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکمران جماعت کے تمام سیاسی پارٹیوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹ سے انتخابی حلقہ بندیوں کی آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے ، ترمیمی بل آج سینیٹ میں پیش ہو گا بل کی حمایت میں دو تہائی اکثریت کے حصول کیلئے سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق اور چیئرمین قا ئمہ کمیٹی قانون و انصاف سینیٹر جاوید عباسی نے سینیٹ کی تمام قابل ذکر جماعتوں سے رابطوں کی تصدیق کی ہے۔ راجہ ظفر الحق نے بتایا ہاؤ س بزنس ایڈوائزی کمیٹی میں بھی تمام جماعتوں سے بات ہوئی تھی بعد میں بھی رابطے ہوئے،جبکہ سینیٹر جاوید عباسی نے بتایا اپوزیشن لیڈر چودھری اعتزاز احسن ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی ، ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے بھی رابطے ہوئے کیونکہ ایم کیو ایم کے سینیٹرز نے فاروق ستار سے رابطے کا مشورہ دیا تھا ،یہ بات درست نہیں ہم نے آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پارلیمانی جماعتوں سے رابطے نہیں کیے۔
رابطے

مزید :

صفحہ اول -