کشیدہ صورتحال ، ارکان اسمبلی کو غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا

کشیدہ صورتحال ، ارکان اسمبلی کو غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) مذہبی جماعت کی طرف سے پرتشدد مظاہروں کے باعث ارکان اسمبلی کو غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا، اس کے ساتھ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی کا بھی خصوصی انتظام کریں۔ واضح رہے گزشتہ روز ہونیوالے ہنگاموں کے دوران لیگی رہنما جاوید لطیف کا سر پھوڑ دیاگیا جبکہ چوہدری نثار اور زاہد حامد کے گھروں پر بھی حملے کیے گئے ، موجودہ احتجاج کی لہر کے دوران لیگی رہنماوں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں۔
کشیدہ صورتحال

مزید :

صفحہ اول -