راولپنڈی، تصادم میں جاں بحق 6افراد کی نماز جنازہ ادا

راولپنڈی، تصادم میں جاں بحق 6افراد کی نماز جنازہ ادا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(آن لائن ) جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد فلائی اوور پرتحریک لبیک پاکستان کے دھرنے کیخلاف حکومتی کریک ڈاؤن ، پولیس اور مظاہرین میں تصادم اور شدید ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے 6افراد کی نماز جنازہ ادا کر نے کے بعد 5افراد کو اپنے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ ایک نامعلوم شخص کی میت ہسپتال کے سرد خانے منتقل کر دی گئی۔ ہفتہ کے روز پولیس اور مظاہرین میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے 24 سالہ راجہ زوہیب زاہد عرف زیبی کی نماز جنازہ اتوار کے روزڈھوک کھبہ میں ادا کی گئی جماعت اسلامی کے رہنما عارف شیرازی نے نماز جنازہ پڑھائی جبکہ جہانزیب بٹ قادری کی نمازجنازہ چونگی نمبر 22میں ادا کی گئی سنی تحریک کے رہنما ثروت اعجاز قادری نے نماز جنازہ کی امامت کرائی اسی طرح حافظ عدیل سمیت3افراد کی نماز جنازہ فیض آباد فلائی اوور پر ادا کی گئی جہاں پر سنی تحریک کے رہنما پیر افضل قادری نے نماز جنا ز ہ پڑھائی جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیر خادم حسین رضوی نے دعا کرائی ،نماز جنازہ کے اجتماعات میں مذہبی جماعتوں کے کارکنان ، دینی مدارس کے طلبا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
نماز جنازہ ادا

مزید :

صفحہ اول -