احتجاج کے دوران لاہور سمیت کئی شہروں کے متعدد افراد لاپتہ ، گمشدگی رپورٹس درج

احتجاج کے دوران لاہور سمیت کئی شہروں کے متعدد افراد لاپتہ ، گمشدگی رپورٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک کے دھرنے کیخلاف کارروائی کے دوران اور اس کے ردعمل میں ہونیوالے احتجاج میں کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں، کہا جا رہا ہے لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجر خان، جہلم سمیت راولپنڈی کے گرد و نواح کے متعدد شہریوں نے متعلقہ تھانوں میں اطلاعات دی ہیں ان کے کئی عزیز دو روز سے لاپتہ ہیں۔ پولیس نے محض گمشدگی رپورٹس درج کر لی ہیں۔ یہ لوگ کہاں گئے، کیا ٹریفک میں پھنسے ہیں اور موبائل فون بند ہونے کے باعث گھروں میں رابطہ نہیں کر سکے، پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ہے یا پھر کسی حادثے کا شکار ہو گئے ہیں اس بارے میں کوئی بات حتمی طور پر نہیں کہی جا سکتی۔ پولیس کا رابطہ کرنے پر کہنا تھا ہم مختلف تھانوں میں گرفتار افراد کی فہرست دیکھ کر ہی کچھ کہہ سکتے ہیں۔
افراد لاپتہ

مزید :

صفحہ اول -