احمدی، لاہوری یا قادیانی گروپ سے میرا کوئی تعلق نہیں: زاہد حامد

احمدی، لاہوری یا قادیانی گروپ سے میرا کوئی تعلق نہیں: زاہد حامد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ختم نبوت کے قانون پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے ان کا کسی احمدی، لاہوری یا قادیانی گروپ سے کوئی تعلق نہیں اور وہ ختم نبوت کیلئے اپنی جان بھی قربان کر سکتے ہیں۔نجی خبر رساں ادارے ’’دی نیشن‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر قانون نے اپنے بیان میں کہا وہ ختم نبوت پر غیر مشروط ایمان رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ’’ میں اور میرا خاندان نبی کریم حضرت محمد ؐکیلئے اپنی جانیں بھی قربان کر سکتے ہیں۔‘‘زاہد حامد نے یہ بھی واضح کیا کہ ’’آئین پاکستان کے مطابق احمدی غیر مسلم ہیں اور میں اس قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔‘‘واضح رہے الیکشن ایکٹ 2017ء میں ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کے معاملے پر مذہبی جماعت نے اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے رکھا ہے اور زاہد حامد کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

زاہد حا مد

مزید : صفحہ اول